Second meeting of International Forum for Pakistani Columnists & Anchors held on 10/9/2018. Capital Post Newspaper hosted the event. A number of new members joined the forum. President Mr. Asif Noor, announced the names of the cabinet members. Their names, portfolio and profiles will be published near future. The formation strategy and activity plan discussed in details during the session.
0 Comments
-
شعبہ صحافت سے منسلک افراد کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیلئے توانائیاں بروئے کار لانے کا عزم اسلام آباد - بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار و اینکرز کے اجلاس میں محمد آصف نور کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں سید صدر الدین صدر، رمضان مغل، فخر یوسفزئی، عقیل ترین، عالیہ شاہ، سعدیہ کمال، محترمہ فرحت آصف، فیصل عباسی، محمد شفیق مغل، وقار فانی، وزیر نصرت کے علاوہ چین کے دو رفقاء کار بھی شریک تھے۔ بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار و اینکرز پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔ شعبہ صحافت سے منسلک افراد کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گا۔ سفراء کرام، سفارتی مشتر، سرکاری اداروں، پارلیمانی کمیٹیوں اور مختلف وزارتوں، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے باہمی اشتراک سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکمت عملی تشکیل دے گا۔ تمام اراکین کیلئے ہیلتھ انشورنس پیکج کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے محمد آصف نور کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ین الاقوامی فورم برائے کالم نگار واینکرز اپنی نوعیت کا واحد فورم ہے جس میں وقت کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیجٹل میڈیا میں کام کرنے والے ویڈیو لاگرز اور بلاگرز کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ابلاغ کے تمام ذارائع پر کام کرنے والے افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ دنیا بھر میں عیاں کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ شعبہ صحافت سے منسلک تمام افراد کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ بین الاقوامی فورم برائے کالم نگار واینکرز پاکستان میں مقیم بیرون ممالک کے سفارتی مشنز،بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتکاروں،پارلیمان سمیت دیگر سرکاری اداروں،پارلیمانی کمیٹیوں اور مختلف وزارتوں کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے بہترین مفادات کے لئے حکمت عملی تشکیل دے گا اور ہر قسم کے سفارتی، معاشرتی و اخلاقی تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔ یہ فورم دنیا بھر کے اینکرز اور کالم نگاروں کے مابین روابط بڑھانے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا جبکہ فورم ممبر شپ کے ذریعے تمام ممبرز قومی و بین الاقوامی سطح کی تمام کانفرنسز،سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر تمام پروگرامز میں شرکت سے مستفید ہونگے۔ ممبر شپ کے حامل افراد کے لئے خصوصی انشورنس پیکجز کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں صحت اور تعلیم کی انشورنس بھی شامل ہیں ۔ |